لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو منگل (21 مارچ) کو اپنی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے لیے نیب کی جانب سے یہ دوسرا کال اپ نوٹس تھا، جسے پہلے انہوں نے نظر انداز کردیا تھا۔
نیب کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپنے دور حکومت میں مختلف غیر ملکی شخصیات کی جانب سے دیے گئے کچھ سرکاری تحائف اپنے پاس رکھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان پر نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا۔
مزید پڑھیں:زمان پارک آپریشن، نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
جس چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔