اسلام آباد: صوبائی وزیر اطلاعت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب شہبازشریف کا کسی دوسری لیباریٹری سے بھی ٹیسٹ کرائے، ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر صوبائی انتظامیہ نے کارروائی کی، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیزبنائے گئے، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر6545افرادکیخلاف ایکشن لیاگیا۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمیں کوروناکے ساتھ ساتھ معاشی صورتحال پر توجہ رکھنی ہے، ہمیں کوروناسے نمٹنے کیلئے معاشی صورتحال پربھی نظررکھنی ہے، ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر33 صنعتی یونٹس بند کردیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کوپوری ایس اوپیزکیساتھ نیب میں بلایاگیا، اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان نہیں، ن لیگ نے بیماری پربھی سیاست کی ہے، نیب شہبازشریف کا کسی دوسری لیباریٹری سے بھی ٹیسٹ کرائے۔
شہباز شریف کا اگر دوبارہ کوروناٹیسٹ مثبت آتاہے توپورے پروٹوکول کیساتھ انہیں رکھاجائیگا، شہبازشریف کا مزید دو لیباریٹریوں سے ٹیسٹ ہونا چاہیے، شہبازشریف خیبرسے کراچی تک کوروناکیخلاف اپناعملی کردار اداکرتے، دعا ہے شہبازشریف جلد صحت یاب ہوں۔
ایک دفعہ کوروناہوجائے تو دوبارہ نہیں ہوتا، صحت مندہونے کے بعدشہبازشریف کوروناکیخلاف عملی جنگ لڑیں گے،شہبازشریف کوصحت مندہونے کے بعدکھربوں روپے کی لوٹ مارکرحساب دیناپڑیگا، چینی اسکینڈل کی تحقیقات پرکمیشن کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔