نیب نے شہباز شریف کے لندن میں خریدے گئے فلیٹوں کی تفصیلات جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NAB releases details of flats bought in London by Shehbaz Sharif

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جلاوطنی کے دوران لندن میں خریدے گئے فلیٹوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق شہباز شریف نے جلاوطنی کے دوران برطانیہ میں چار فلیٹ خریدے اور اس خریداری کیلئے تاجروں ، بارکلیز بینک ، بھانجی اسما ڈار اور دیگر سے قرض لیا۔

احتساب بیورو کی جاری کردہ دستاویز کے مطابق لندن میں ایک فلیٹ 2005 میں خریدا گیا تھا جبکہ دوسرا فلیٹ 2007میں قرض لیکر خریدا گیا۔

نیب دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ تیسرا فلیٹ 2007 میں خریدا گیا جبکہ جلاوطنی کے دوران شہباز شریف نے 2009 میں لندن میں چوتھا فلیٹ خریدا تھا۔

مزید پڑھیں:نیویارک میں پی آئی اے کا روزویلٹ ہوٹل 31 اکتوبر سے بند کرنیکا فیصلہ

لندن میں خریدے گئے چاروں فلیٹس کیلئے شہباز شریف نے مختلف لوگوں اور اداروں سے قرض لیا اس حوالے سے بھی نیب کی جانب سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

Related Posts