اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب نیب نیازی گٹھ جوڑ نے ملک میں گورننس کو تباہ کیا۔
ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ کہ عمران صاحب 2018ء میں کاروبار، صنعتیں، روزگار چل رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نیب نیازی گھٹ جوڑ نے ملک میں ترقی کرتی معیشت ، کاروبار اور روزگار تباہ کیا۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ عمران صاحب کاروباری برادری اور بیورکریٹس کا اعتماد آپ کے جانے کے بعد بحال ہوگا۔انہوں نے کہاکہ بیورکریٹس اور کاروباری برادری احتساب سے نہیں ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ سے خوفزدہ تھے۔
انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ جائیں گے تو ملک میں درست اور صحیح فیصلوں کا عمل تیز ہوگا،عمران صاحب آپ کے جانے کے بعد ملک میں کاروبار، روزگار اور صنعت چلے گی۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ایک سال میں 11000 ارب کا تاریخی قرض لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے 5 سال میں 10000 ارب قرض لے کر اتنے منصوبے لگائے جن پر آپ آج بھی اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے قرض لیا تو قوم پر لگایا، آپ نے پانچ سال سے زیادہ قرض ایک سال میں لیا اور ضائع کردیا۔انہوں نے کہاکہ آپ نے زیادہ قرض لے کر قوم پر غیرملکی قرضوں کا بوجھ بڑھایا لیکن یہ قرض لوگوں کی جیب میں جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کو مرحلہ وار ترقیاتی فنڈز دینے پر آمادگی ظاہر کر دی