نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ریاست پاکستان سے ہے،چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب
کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں ریاست پاکستان سے ہے،ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے شاندار نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

شکایات کی تعداد میں اضافہ بھی عوام کے نیب پراعتماد کا مظہرہے۔جمعرات کو چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ،بد عنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی،منی لانڈرنگ،اختیارا ت کے ناجائز استعمال اور میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے۔نیب نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کے لئے احتساب سب کے لئے کی جو پالیسی اپنائی ہے اس کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد کرپشن کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔

نیب سارک ممالک کے انسداد بدعنوانی کے اداروں میں رول ماڈل کی حیثیت ہے جو کہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو نمٹانے کیلئے شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائری اور انویسٹی گیشن کے لئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا ہے۔

نیب کی کارکردگی اور استعداد کو مزید بہتر بنانے کیلئے اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید خطوط اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تربیت کو نہ صرف انتہائی اہمیت دیتا ہے بلکہ افسران کی جدید خطوط پرتربیت اور استعداد کار کو بڑھانے کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔

جن کا مقصد نیب کے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی صلاحیتوں کوبڑھاناہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کواپنا قومی فرض سمجھتے ہیں، شکایات کی تعداد میں اضافہ بھی عوام کے نیب پراعتماد کا مظہرہے۔

نیب نے راولپنڈی میں جدید فارنزک سائنس لیبارٹری قائم کی ہے، اس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فرانزک، سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے تاکہ انویسٹی گیشن افسران اورپراسیکیوٹر قانون کے مطابق مقررہ وقت میں مقدمات کی تحقیقات کے تناظر میں فارنزک لیبارٹری کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔

Related Posts