تاجروں کی شکایات کے حل کے لیے نیب نے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاجروں کی شکایات کے حل کے لیے نیب نے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی
تاجروں کی شکایات کے حل کے لیے نیب نے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی

نیب نے تاجر حضرات  کی شکایات کے ازالے اور حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تاجروں کی سفارشات اور شکایات چیئرمین نیب کو پیش کرے گی۔

وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لیے قائم کردہ کمیٹی میں افتخار علی ملک، دارو خان اچکزئی اور جمیل یوسف شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

کمیٹی کی سفارشات چیئرمین نیب کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی دیکھے گی جو سفارشات اور شکایات کا جائزہ لینے کے بعد صلاح و مشورےسے مسائل کا حل نکالے گی۔

نیب حکام کے مطابق ماضی میں دائر کردہ ریفرنسز پر شکایات پر کام نہیں کیا جائے گا، بلکہ نئی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر کام کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان 2024ءتک عالمی شرحِ نمو کے حوالےسے ایک اہم ملک بن جائے گا، ایسے کل 20 ممالک ہوں گے جو پوری دنیا کی معیشت کے لیے اہم ہوں گے۔

عالمی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پانچ سال بعد پاکستان کا شمار بین الاقوامی معاشی شرحِ نمو میں حصہ ڈالنے والے ممالک میں ہوگا جو دنیا کی معیشت کے لیے 78 اعشاریہ 5 فیصد مہیا کریں گے۔

مزید پڑھیں: 2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا۔عالمی میڈیا

Related Posts