اسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کے کسی بھی ملازم نے ملزمان سے برآمد کی گئی رقم سے ایک پائی بھی نہیں لی۔
نیب کے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین جاوید اقبال کاکہنا تھا کہ کرپشن ایک ناسور اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے اوراحتساب بیورو کا عملہ بدعنوانی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھتا ہے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، بلاول بھٹو