نیب نے غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC orders arrests of Sindh LG secretary Roshan Sheikh

کراچی :سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ کو گرفتار کرلیا، عدالت نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں سیکریٹری بلدیات اور 9دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے روشن علی شیخ کو گرفتار کرنیکا حکم دیا تھا۔

سماعت کے دوران جسٹس کریم خان آغا نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان سرکاری ملازمین کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے صوبے بھر میں غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

جسٹس کریم خان آغا نے ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے حکام کو سیکریٹری بلدیات روشن شیخ  کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کو دو ماہ کے اندر اندر صوبے بھر میں رہائشیوں کے زیر قبضہ سرکاری مکانات خالی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سرکاری مکانات کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ازخود نوٹس پر کارروائی کے دوران عدالت نے مکانات میرٹ پر مستحق افراد کو الاٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:سندھ میں نہروں کی صفائی کی رقم بھی کرپشن کی نذر، حکومت کا تحقیقات سے گریز

عدالت عظمیٰ نے صوبائی حکومت سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کی تھی اور سماعت دو ماہ کے لئے ملتوی کردی تھی۔

Related Posts