اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کو نیب نے حراست میں لے لیا، ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو نیب نے احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس چل رہا ہے، نیب نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ کو حراست میں لے لیا ہے۔
نیب کی ٹیم خواجہ آصف کو اسلام آباد سے لے کر لاہور روانہ ہو چکی ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
نیب کی جانب سے لیگی رہنما کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے مشیر داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ہے۔ ذرائع آمدن کا ثبوت دینا ہوتا ہے۔ وہ اپنی جائیداد سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔