اسلام آباد: اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر آج سہ پہر 4 بجے شروع ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس کے ایجنڈے پر وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد شامل کر لی گئی ہے جو اجازت ملنے پر ایوان میں پیش کی جائے گی۔
حکومت یا جان جاتی ہے جائے،چوروں کو معاف نہیں کروں گا۔ وزیراعظم