قومی اسمبلی نے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے خلاف قرارداد منظور کر لی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاق کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور
وفاق کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ہندو برادری کے مندر پر حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جسے وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے رحیم یار خان میں مندر پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان اور انسان ہمیں اس واقعے کا دکھ ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ جو لوگ رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے ذمہ دار ہیں، ان کا اسلام تو چھوڑئیے، انسانیت سے بھی کوئی رشتہ نہیں۔ علمائے کرام نے بھی اس واقعے کی مذمت کی۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ مندر پر حملے کے معاملے پر پوری قوم ایک ہے۔ مسلمان تو خود بابری مسجد کو رو رہے ہیں، ہم خود مذہبی تعصب کے ستائے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم، حکومت اور پورا ایوان ہندو برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

وزیرِ پارلیمانی امور نے کہا کہ جب بھی ایسا کوئی واقعہ رونما ہوا، حکومت اس کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔ مندر یا مسیحی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے پر سپریم کورٹ، حکومت اور پارلیمنٹ اقلیت کے ساتھ کھڑے ہوتے اور ان کا ساتھ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں یہی فرق ہے کہ یہاں اقلیتوں کا ساتھ دیا جاتا ہے۔ اس دکھ میں پورا ایوان ہندو برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے بھی واقعے کی مذمت کی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ رحیم یار خان میں مندر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے مندر کی تعمیر اور مرمت پر آنے والے اخراجات ملزمان سے ادا کروانے کا حکم دے چکی ہے۔ قومی اسمبلی میں ہندوؤں کے مندر پر حملے کی مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے مشہورومعروف علاقے بھونگ شریف میں ہندو برادری کے مندر پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

آج سے 2 روز قبل بھونگ میں مشتعل افراد نے مندر پر حملہ کرکے شدید توڑ پھوڑ کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ درجنوں افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کرکے مندر کی کھڑکیاں، دروازے اور مورتیاں توڑ ڈالیں۔

مزید پڑھیں:  بھونگ میں مندر پر مشتعل افراد کا حملہ، پولیس اور رینجرز طلب

Related Posts