اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی
اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث 15 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں پیش آیا۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے اسلام آباد میں ہلاکت کی خبر پہلی بار سامنے آئی ہے۔

ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلے کبھی ایسا واقعہ منظرِ عام پر نہیں آیا۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی آج بارش ہو رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبلک سندھ کے اضلاع سانگھڑ اور تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آئے جن کے دوران کم از کم 26 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

آج سے تقریباً 14 ماہ قبل آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جبکہ درجنوں مویشی بھی بجلی گرنے سے مر گئے جس سے غریب چرواہوں کا شدید مالی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: تھرپارکر اور سانگھڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے  26 افراد جاں بحق

Related Posts