میرا کراچی۔۔۔۔۔

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کہاں کسی کی حمایت میں مارا جاؤں گا میں کم شناس مروت میں مارا جاؤں گا
میں مارا جاؤں گا پہلے کسی فسانے میں پھر اس کے بعد حقیقت میں مارا جاؤں گا
مجھے بتایا ہوا ہے مری چھٹی حس نےمیں اپنے عہدِ خلافت میں مارا جاؤں گا
مرا یہ خون مرے دشمنوں کے سرہوگا میں دوستوں کی حراست ميں مارا جاؤں گا
یہاں کمان اٹھانا مری ضرورت ہے وگرنہ میں بھی شرافت میں مارا جاؤں گا
میں چپ رہا تو مجھے مار دے گا میرا ضمیرگواہی دی تو عدالت میں مارا جاؤں گا

نا جانے کیوں مجھے یہ اشعار ایک ہفتے سے بہت یاد آرہے ہیں،شایدوجہ کراچی کی موجودہ صورتحال ہے،میں روایتی باتوں سے اجتناب برتنے کی کوشش کروں گاکہ ہائے۔۔۔ شہر کانوحہ لکھوں،حکمران میراشہرکھاگئے،شہرڈوب گیاوغیرہ وغیرہ یہ باتیں بہت ہوئیں۔۔۔اورتقریباپورامعاشرہ ہی ان سب سے واقف ہے ۔

بات کرتے ہیں حقیقت پرمبنی اعدادوشمار اورشہرکی اس حالت کے ذمے داروں کی ناجانے کیوں ہمارے قلمکارلکھتے ہوئے ڈرتے ہیں کبھی ایم کیوایم کی بوری بندلاشوں کے ڈرسے کبھی جماعت اسلامی کی کمروں تک محدودسیاست سے توکبھی پیپلزپارٹی سے حاصل ہونے والی مراعات کے بندہوجانے کے خوف سے!!۔

بھائی کوئی کسی کارازق نہیں ناہی موت کافرشتہ ہے،کم ازکم لکھیں ضرورکہ شہرنالوں کے پانی میں ڈوب گیا،ہم مرگئے،بنیادی سہولیات غرق ہوگئیں۔۔۔جناب جن باتوں سے ہمارے ہاں لوگ خوش ہوجاتے ہیں نا کہ سال میں ایک بارواٹرسیوریج بورڈ نے گٹر صاف کروادیااور پیسے نہیں مانگے،کے ایم سی کا چیئرمین خودچل کرآگیا،میئرکراچی نے کال آٹینڈکرکے آنے کاکہاہے۔

وزیراعلیٰ نے علاقےکادورہ توکیاکام کرے یاناکرے۔۔۔یہ سب ان کی ذمےداری ہے افسوس اس بات کاہے کہ یہ اچھوت کی بیماری میں مبتلاافرادہم سے ہمیشہ اتنے دور رہے ہیں کہ اب حیرت ہوتی ہے اگرکوئی ہمیں دلاسہ ہی دے جائے جبکہ یہ اس ہی کام کے نوکرمنتخب ہوتے ہیں اورآپ ان کے گریبانوں کوپکڑنے کے مجازہیں۔

مجھے حیرت ہے کہ اب لوگوں کے ضمیربھی مردہ ہوچکے ہیں۔۔عجیب حیرت کی بات ہے شایدآپ میری بات سے اتفاق کریں کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کواتنا نقصان نہیں پہنچاجتناشہریوں کوہواہوگایہ وہ ہی شہری ہیں جواب وینٹی لیٹرپرہیں لیکن افسوس صدافسوس ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔

گزشتہ چنددنوں کی بارشوں میں متحدہ،پیپلزپارٹی، ق،ن،ج،ف سے ی تک اورجماعت اسلامی سمیت جتنی بھی نمائندہ جماعتیں ہیں جن کی روزی روٹی اس شہرکی سیاست سےوابستہ ہے ائیرکنڈیشن کمروں سے بیٹھ کرسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے رہے ،کوئی اپنے حلقہ انتخاب تک جاکریہ ناپوچھ سکامیاں کیسے ہو!کہیں یہ برسات تمہارے لئے اذیت تونہیں بن گئی! ۔

ارے وہ کیونکرپوچھتے یہ کوئی ان کی اولادپرتھوڑی گزررہی ہے ،پورے سال ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کے لئے کراچی کی سڑکوں کونعروں و دعوؤں سے بھردینے والی یہ تمام جماعتیں خاموش منتظرہیں کہ کب عوام کی بڑی تعدادمیں ہونے والی اموات پراپنی تنظیموں کے جھنڈے لگاکرسیاست سیاست کھیلیں۔

کراچی کی سیاست میں قدم رکھنے والی تبدیلی سرکاربے چاری سیاسی اکھاڑے میں ابھی اتنی نومولودہے کہ اسے توکچھ معلوم ہی نہیں۔۔۔خواہ وہ گلشن کے حلقہ سے ڈھکن چورہویاکشتی بردارمحترم صدرمملکت عارف علوی کیوں نا ہوں سب ووٹ لیکراب بے کارہوچکے ہیں چونکہ وہ بھی سسٹم کوسمجھ چکے کہ یہاں اسے چھٹی نہیں ملتی جوسبق یادکرلے۔

گورنر عمران اسماعیل بھی سائیں سرکارکی چال چلنے لگے اورموجودہ وزیراعلیٰ کی طرح صرف باتیں کرناسیکھ گئے ہیں۔۔۔ویسے یہ مرادعلی شاہ ودیگرکس مرض کی دواہیں اس پرپھرکسی وقت بات کرلیں گے۔۔۔ابھی شہرڈوب گیاہے اور اس تمام صورت حال میں کیا۔۔کیاجائے یہ اہم ہے ۔

سیاسی ناقدین کہتے ہیں یہ اب عوام کوسوچناہوگا۔۔۔بات لمبی ہو گئی میں یہ بتارہاتھاکراچی میں رہنے والے بہت کم لوگوں میں میرا شمار ہوتا ہوگا جوعید،محرم،برسات،طوفان کبھی گھرنہیں ٹھہرتااس کی وجہ کیاہے آج تک نہیں معلوم چل سکی ۔

سومیں نے چارروزمیں شہرکوجس طرح روتادیکھاہے وہ ناقابل بیان ہے کیونکہ عام فہم لفظوں میں یہ فقط برسات تھی مگرمیری نگاہ نے آنسو دیکھے۔۔۔۔۔ صوبے کی حکمران سائیں سرکارہویاشہرکی دعوے دارایم کیوایم عوام اب فیصلہ کرلیں کہ انھیں ایوانوں میں آپ بھیجیں گےتوناجانے اورکتنی نسلیں یوں ہی اپنے حقوق کی بھیک مانگیں گی جبکہ یہ حقوق آپ کی دہلیزتک پہنچاناان نام نہادحکمرانوں کی ذمے داری ہے۔

چلتے چلتے فقط اتناکہوں گااب کوئی الیکشن ہواوریہ سیاسی مداری آپ کی دہلیزپرآئیں توآپ پرواجب ہے انھیں وہ ہی سب لوٹادیجئے جویہ اپنے دورحکومت میں آپ۔کودیتے ہیں۔۔۔۔۔ صرف رسوائی،جھوٹ اوردلاسے۔

Related Posts