پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر متفق

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ پنجاب اور سندھ کے نگران وزرائے اعلیٰ نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن بیک وقت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے مابین کچے کے علاقوں میں بیک وقت آپریشن شروع کرنے پر اتفاق ایک ملاقات کے دوران ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

 افغانستان میں استعمال کیے گئے ہتھیار کچے میں ہیں۔بلاول

ترجمان وزارتِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے کچے میں وہاں کی ایجنسیوں کے ذریعے آپریشن کا آغاز کیا جائے گا، اسی وقت سندھ میں بھی آپریشن کی ابتدا ہوگی تاکہ کوئی بھی ڈاکو ایک سے دوسرے صوبے میں فرار نہ ہو۔

کچے کے ڈاکوؤں کے مابین فیصلہ کن آپریشن میں پنجاب پولیس اور سندھ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے مابین رپورٹ شیئرنگ کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔ ملاقات کے دوران گندم سمیت دیگر معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی فوج کے افغانستان میں استعمال کیے گئے ہتھیار کچے کے ڈاکوؤں کے پاس موجود ہیں جبکہ پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

 سکھر میں گزشتہ ماہ شہید صحافی جان محمد مہر کے اہلِ  خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ سندھ کے کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ چکا ہے۔

Related Posts