نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا کیاگیا، مصطفیٰ کمال کی حکومت پر تنقید

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mustafa Kamal talks to media in Karachi

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین اورسابق سٹی ناظم کراچی سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ نوکریوں کے معاملے پر پاکستانیوں سے دھوکا کیاگیا،حکومت نے پہلے مولانافضل الرحمان کی تذلیل کی، اب مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی۔

وزیراعظم نے ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کے نام پر ووٹ لئے، عوام گھروں میں بیٹھنے کے بجائے اٹھیں اور احتجاج کریں، یہ ملک اس فرسودہ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، اس ملک کا نظام عام شہریوں کے لیے نہیں ہے۔

ملک میں موجود تمام لوگ بے یقینی کا شکار ہیں، ملک میں اس وقت اقتدار گرانے کی جنگ ہے،جمعرات کو نیب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں مصطفی کمال نے کہاکہ تمام صوبوں میں اختیارات وزیر اعلی کے پاس ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

ضلعی سطح پر اختیارات کے بعد حالات کی بہتری ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے انتخابی مہم ایک کروڑ نوکری کا کہہ کر چلائی، تمام ہی پاکستانی نوکریوں کے معاملے پر بے یقینی کا شکار ہیں۔

اس سے قبل سید مصطفی کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی ساحلِ پر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔مصطفی کمال کے وکیل حسان صابر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریفرنس کی جلد سماعت مکمل کی جائے، اس لیے ان درخواستوں کو ریفرنس سے الگ سنا جائے۔

احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ ایک ہی معاملہ ہے، ساری درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔عدالت نے 26 اکتوبر کو نیب پراسیکیوٹر اور فریقین سے دلائل طلب کر لیے۔نیب کے مطابق مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف اس کیس میں 5500 مربع گز زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

Related Posts