کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت سب نے اس شہر کے ساتھ دھوکہ کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے شاہ فیصل میں منعقدہ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا مزید کراچی حیدرآباد کے عوام بلدیاتی انتخابات میں ہمارے بائیکاٹ کی وجہ سے ووٹ دینے نہیں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت سب نے اس شہر کے ساتھ دھوکہ کیا، اگر جماعت اسلامی یا پی ٹی آئی نے شہر کیلئے کچھ کیا ہوتا تو لوگ ایم کیو ایم کو بھول جاتے۔
انہوں نے کہا کہ 15سالوں سے اس صوبے میں قابض پیپلز پارٹی کی متعصب حکومت نے اس شہر اور صوبے کا جو حشر کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
پی ٹی آئی اور عمران خان نے اس شہر اور ملک پر 4 سال حکمرانی ہونے کے باوجود اس شہر کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا، سب یہاں قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس شہر اور صوبے کے مسائل کو کوئی حل کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی سمیت سب نے اس شہر کے ساتھ دھوکہ کیا، اس کے باوجود انہیں اس شہر کے عوام نے مسترد کردیا ہے، ہمارے بائیکاٹ کے با وجود یہ اس شہر سے ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے بھی ماضی میں غلطیاں کی ہیں لیکن دوسری جماعتوں سے بہت کم ہیں، ہم اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے جنگ کا اعلان کر چکے ہیں اور یہ جنگ ہم جیتنے کیلئے لڑیں گے۔
مزید پڑھیں:دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، مریم نواز
کراچی میں کچھ بھی بُرا ہوتا ہے اُس کا الزام ایم کیو ایم کے کارکن پر لگا دیا جاتا ہے، آج کی ایم کیو ایم اپنے کارکن کے خلاف ظالم کے ہاتھ روکنے کی ہمت رکھتی ہے، اس شہر اور صوبے کے مسائل کو کوئی حل کرنے کو تیار نہیں۔