غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے مسلم امہ کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں مسلم ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام مسائل کو اتحاد سے حل کرنے پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ممالک قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں اور انہیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔

مسئلہ فلسطین پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل معصوم فلسطینی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے جس پر امت مسلمہ کی جانب سے بھرپور جواب کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب میں کتنے لوگ شامل ہونگے؟ فہرست تیار

شہباز شریف نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔

افغانستان میں انسانی بحران پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے امت مسلمہ کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جنگ زدہ ملک کے لوگوں کی مدد کریں جنہیں اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔

Related Posts