کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کےخلاف سزائے موت کاتفصیلی فیصلہ آتے ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار سے واپس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سابق صدر و آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ آنے اور بے یقینی کی صورتحال کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں۔
جمعرات کے روز دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 249 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا، تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس کی سطح نیچے آتی گئی۔
مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف سزائے موت کا تفصیلی فیصلہ جاری، جسٹس نذر اکبر کا اختلافی نوٹ