کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا معرکہ قریب آگیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے ہوئے 3 یوسیز سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں خالی نشستوں پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے 7 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، آج ہی میئر کراچی نے کاغذات جمع کرائے۔ مرتضیٰ وہاب ضلع جنوبی میں یوسی 13 کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔
عمران خان کی ضمانت کیلئے 3 درخواستوں کی سماعت 16 اکتوبر کو ہوگی
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی ضمنی انتخابات کیلئے 5 نومبر کو پولنگ کا اعلان کررکھا ہے جبکہ یہ نشست پی پی پی کے یوسی چیئرمین کے استعفیٰ دینے پر خالی ہوئی۔ مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخالفین پر سخت نکتہ چینی کی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جو لوگ ستر پچھتر سال سے کراچی کو خراب کر رہے ہیں، ان سے سوال کریں۔ ہم ہائیڈرنٹس اور وال مین مافیا کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ میں کسی سے سیاسی بغض نہں رکھتا۔ حافظ نعیم کو بڑا سمجھتا ہوں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا احترام کرتا ہوں اور انہیں ساتھ چلنے کی پیشکش کرچکا ہوں۔ سیاسی نکتہ چینی ایک جانب رکھ کر میرے لیے تمام چیئرمین ادب کے قابل ہیں۔ پی پی پی منصفانہ الیکشن کرانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن چیئرمین سے ملاقات پر حافظ نعیم الرحمان ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں۔ پی پی پی سے بغض میں الزامات نہ لگائیں۔ حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس پہلے بھی ہوتی تھیں، اب بھی ہوتی ہیں اور ہوں گی۔ پی پی پی نے کے ایم سی کو میگا منصوبے دئیے۔