پی ٹی آئی حکومت 11 ماہ میں 11ارب ڈالر کا قرضہ کھاگئی ،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

34 مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی
34 مقامات پر نالوں کی صفائی کا کام ہورہا ہے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ ہی نہیں بلکہ ناکام اور نکمی حکومت ہے جو پچھلے گیارہ ماہ میں ریکارڈ 11اعشاریہ 9 ارب ڈالر کا قرضہ لے چکی ہے جو انکی عیاشیوں پر خرچ ہورہا ہے لیکن گیارہ ماہ میں غریب عوام کو ایک روپے کا بھی ریلیف نہیں دیا گیا ان سے سوال پوچھو تو یہ جواب چنا دیتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا عوام ان سے سوال کرتی ہے کہ پچھلے گیارہ ماہ میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا کیاکوئی یونیورسٹی اسپتال بناہےبھوک غربت اورمہنگائی کوختم کرنے کے لئے پیسہ لگایا ہے ؟، اگرہم سوال پوچھتے ہیں توناراض ہوتے ہیں اور یوٹرن لے لیتے ہیں ۔

اگلے سال کے لئے 26اعشاریہ 3 ارب مزید قرضہ لیناچاہ رہے ہیں پھرکہتے ہیں مدینے کی ریاست ہے، ان کاپلان غریب کوختم کرنے کا ہے ،مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ گندم امپورٹ کرناچاہتے ہیں آپ کاہدف عوام نہیں اے ٹی ایمزہیں ،ایک مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 632ملین ڈالرزہے، دنیابند تھی تو فخریہ اندازمیں بتاتے تھے ہم نے خسارہ ختم کردیاہے ۔

یہ چند لوگ ہیں جوتبدیلی کے نام پراقتدارمیں آئے تھے انہوں نے تباھی پھیر دی ہے اس لئے تو پاکستان تحریک انتشار توکہتے ہیں کپتان جب بولے میں نے سب ٹھیک کردیاہے تواس کومعاشی افیئرزڈویژن کے کاغذات دکھائیں ،سوال توبنتاہے کہ گندم کی آڑ میں پیسے خرچ کرنے ہی تھے توغریب کسان کودے دیتے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہٹلرکےدورمیں ہوتے تووہ شاید کچھ اورہوتا آپ نے کہاتھامیرے پاس 22سال کاتجربہ ہے کہاں ہیں وہ ماہرین؟کوئی کمپنی ان سے بات کرتی ہے تودوسری مرتبہ دوسراوزیرخزانہ ہوتاہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ جب جب دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی بہترہورہی ہےکچھ نہ کچھ لے آتے ہیں عزیربلوچ کی جے آئی ٹی بنائی گئی تھی اس میں ایسی کوئی بات نہیں، فریال تالپورسمیت کسی کانام نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ سوشل سیکورٹی کا 9 ارب 41 کروڑ75لاکھ کا فاضل بجٹ منظور

کہتے ہیں164کابیان ہے وہ کہاں لیاگیا، فریال تالپورسینئرسیاستدان ہیں وہ قومی اسمبلی کی رکن رہی ہیں، ایک متحرک ممبرہے ان کے خلاف پروپیگنڈہ کیاجاتاہے، کشمیرالیکشن سرپرہیں بلاول بھٹو کشمیر میں ہیں اور انکے والد لاہورمیں ملاقاتیں کررہے ہیں یہ ہے سیاستدانوں کا کام جو ہماری قیادت کررہی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےوزیراعظم کو کہاتھا کہ ہم کورونا ویکسین خریدنا چاہتےہیں، وزیراعلی مرادعلی شاہ نےکہاکہ وفاقی حکومت بتادے کہ کس قیمت پر ویکسین خریدی ہے ،ڈاکٹر فیصل سلطان نےکہاکہ ہم ویکسین کی قیمت خرید نہیں بتاسکتے۔

سندھ حکومت نے تو یہ پیشکش کی ہےکہ وفاقی حکومت ہمارے لیے ویکسین خریدےہم پیسے دینگے مگر یہ ٹال مٹول کررہے ہیں ،ایک اور سوال پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں حلیم عادل شیخ کے خلاف جب اینٹی کرپشن نے انکوائری کی تویہ کہتے تھے کہ سندھ حکومت کی کسی انکوائری میں پیش نہیں ہوں گا ۔

نیب نے حلیم عادل کی ملیرمیں زمین پرقبضے کےخلاف انکوائری کافیصلہ کیاہے، نیب کہہ رہی ہے کہ ان کی زمین کی ملکیت غیرقانونی ہے اور مشکوک ہے جب ہم بولتے تھے تویہ کچھ اورکہتےتھے اب کیاکہیں گے تیمورٹالپورجس زمین کاذکرکرتاتھا نیب دستاویزات میں بھی اس خاتون کی زمین کاذکر ہے۔

Related Posts