کراچی:ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سائٹ صنعتی ایریا میں زیرتعمیر 17سڑکوں کے تعمیراتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ صنعتی ایریا میں سڑکوں کی تعمیر کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جون 2022 تک ان تمام سڑکوں کی تعمیرات مکمل کرلی جائیں گی۔
یہ بات انہوں نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے دورے کے موقع پر شجر کاری مہم کے افتتاح اور صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیر موتی والا، صدر عبدالہادی، سینئر نائب صدر ریاض الدین، نائب صدر عبدالقادر بلوانی، سلیم پاریکھ،،ممبر صوبائی اسمبلی لیاقت آسکانی، وزیر اعلیٰ کے معاونین خصوص آصف خان، علی احمد جان، ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور غربی بھی موجود تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے سائٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ زبیرموتی والا کی جانب سے ویسٹ پانی کو صاف پانی میں پروسیس کرنے اور سائٹ کو فلٹر پانی فراہمی کی طرف توجہ مبذول کروانے کے جواب میں کہا کہ سائٹ کو فلٹر پانی سپلائی پر کام جلد شروع کیا جائے گا اور18ماہ میں اسے مکمل کیا جائے گا جس سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی ملے گا اور سائٹ میں پانی سپلائی میں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی سروے پالیسی ریٹ میں کمی تجویز کرتا ہے، ایف پی سی سی آئی