نواز شریف کی وطن واپسی سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔مرتضیٰ سولنگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ عدالتوں میں ہے۔ نگران حکومت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ معلوم نہیں نواز شریف ضمانت کرائیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر پاکستان اوربھارت کے درمیان امن کی کنجی ہے، نگران وزیراعظم

بیان میں نگران وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نواز شریف ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے یا نہیں، اس کا علم نہیں ہے۔ نگران حکومت آئینی و قانونی طریقے سے بنی۔ ہم نے کسی ٹرک پرچڑھ کر قبضہ نہیں کیا۔

نگران وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ انتخابی مہم کیلئے سیاسی جماعتوں کو 54روز کا وقت ملنا چاہئے۔ عام انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کام ہے۔ بلاول بھٹو کو کوئی رنجش یا شکوہ ہے تو وہ ان کا حق ہے۔ گورنر سندھ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔

وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ کے تحت انتخابات کی تاریخ دے گا۔ انتخابی مہم کے دوران کسی سیاسی جماعت سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا۔

 

Related Posts