مرید عباس قتل کیس کا ملزم عادل زمان پولیس کی موجودگی میں عدالت سے فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mureed Abbas murder case accused Adil Zaman escapes from court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا عادل زمان کی ضمانت پر رہائی حکم معطل کردیا، مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم کو دوبارہ گرفتار  کرکے جیل بھیجنے کا حکم، پولیس والے دیکھتے رہ گئے اور عادل زمان بائے بائے کرتا پیدل سپریم کورٹ سے فرار ہوگیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف مقتول مرید عباس کی بیوہ زارا عباس نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت کے موقع پر ملزم عادل زمان ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے واپس جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی بیوہ زارا عباس مطمئن نہیں ہیں ، زارا عباس کاکہنا ہے کہ ملزمان بااثرہیں اس لئے گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا۔

انہوں نے کہاکہ عادل زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملے سے بھی تفتیش نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس کو بھی جان کا خطرہ

ملزمان عاطف زمان اور عادل زمان کی جانب سے کیس کو التوا کا شکار کرنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

Related Posts