نوجوان عارف کی پر اسرار موت، قتل یا خودکشی، معمہ حل نہ ہوسکا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

کراچی: ضلع ملیر کے دنبہ گوٹھ میں نوجوان عارف کی پر اسرار موت، خود کشی یا قتل،معمہ حل نہ ہو سکا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔

ضلع ملیرمیں دنبہ گوٹھ کے قریب”رمضان بلوچ“ مویشیوں کے باڑے میں نوجوان محنت کش کی پر اسرار موت، پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل،باڑے میں 20 سالہ محنت کش محمد عارف ولد محمد یوسف کی پھندہ لگی لاش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

اطلاع ملنے کے بعد تھانہ میمن گوٹھ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کواپنی تحویل میں لے لیا اور شواہد کھٹے کیے،جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کااس حوالے سے کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ یہ قتل ہوا ہے یا خودکشی، تاہم تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اگر شواہد ملے کہ عارف کو قتل کیا گیا تھا تو اسی پہلو سے تفتیش کی جائے گی، اگر کوئی عارف کے قتل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون سخت ایکشن لے گا۔

Related Posts