شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے ،مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

murad saeed shehbaz sharif
شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے ،مراد سعید

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ روپے خرچ ہوئے، اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی سیکیورٹی پر قومی خزانے سے 830 کروڑ اور جاتی عمرہ پر پچھلے 5 سال میں عوام کے 214 کروڑ 13 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان

مراد سعید نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ ذاتی 5 گھروں کو بھی کیمپ آفس قرار دیا گیا۔ ذاتی دوروں، خصوصی جہازوں، اور گھروں کے خرچے اس کے علاوہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب انکشاف ہوا کہ کرپشن کا پیسہ بلٹ پروف لینڈ کروزر میں بھرا جاتا اور پروٹوکول میں منتقل ہوتا رہا۔

Related Posts