وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ صحت کی سہولت سب کا حق اور ریاستِ پاکستان کی ذمہ داری ہے، جبکہ ملک بھر میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا آغاز خیبر پختونخواہ سے ہوا تھا جس کے بعد پورے ملک میں تقسیم شروع کی گئی۔
وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے 62 فیصد آبادی کو صحت کارڈ کی فراہمی ممکن بنائی گئی جس کے بعد ضم شدہ علاقوں کے 100فیصد لوگوں کو صحت کارڈ دئیے گئے۔
مراد سعید نے بتایا کہ صحت کارڈ کے ذریعے آپ کسی بھی سرکاری یا منتخب پرائیویٹ ہسپتال میں بہترین علاج کی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں جو ریاست پر آپ کا حق ہے۔
صحت انصاف کارڈ کا آغاز خیبر پختونخواہ سے ہوا تھااب پورے ملک میں صحت کارڈ کی تقسیم جاری۔اب تک پختونخواہ کے 62% فیصد آبادی ضم شدہ علاقے کے 100% کسی بھی سرکاری اور منتخب پرائیوٹ ہسپتالوں میں بہترین علاج کی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
صحت کی سہولت سب کا حق اور ریاست کی زمہ داری— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 25, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ میرے اوپر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے، نہ ہی اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کا کوئی جواب ہے۔
ٹوئٹر پر گزشتہ ہفتے اپنے پیغام میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ اپوزیشن میں اگر رتی برابر شرم ہو تو یہ سوچ کے ڈوب مرے کہ مجھ پر بدعنوانی کا الزام نہیں۔
مزید پڑھیں: اپوزیشن کے پاس میرے سوالوں کے جواب نہیں۔مراد سعید