بجرنگی بھائی جان کی’منی‘ بڑی ہوگئی، دیکھنے والوں کو حیران کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
بجرنگی بھائی جان کی’منی‘ بڑی ہوگئی، دیکھنے والوں کو حیران کردیا
بجرنگی بھائی جان کی’منی‘ بڑی ہوگئی، دیکھنے والوں کو حیران کردیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ خان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کی چھوٹی بچی ’منی‘ بڑی ہوگئی، جس نے دیکھنے والوں کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

ہرشالی ملہوترا کی نئی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

ہرشالی ملہوترا نے کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان، کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ اسکرین شیئر کی تھی۔فلم بجرنگی بھائی جان 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

پاکستانی لڑکی کا کردار نبھانے والی چھوٹی سی منی کی اُس وقت عمر صرف 8 برس تھی لیکن وہ 2023ء میں اتنی بڑی ہوگئیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

بجرنگی بھائی جان کی’منی‘ جو آج کل اپنی تعلیم کے ساتھ ڈانس کی کلاسز بھی لے رہی ہیں، ان کی تازہ ویڈیو ممبئی میں واقع ڈانس سینٹر کے باہر لی گئی ہے۔

ڈانس کلاس کے بعد انہیں فوٹوگرافروں نے روکا اور تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کیا، تو منی نے ہر ایک کو مسکراتے چہرے کے ساتھ تصاویر بنانے دیں۔

مزید پڑھیں:کاجول کا شاہ رخ خان سے انوکھا سوال، سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ بجرنگی بھائی جان کی منی ہرشالی ملہوترا اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق ویڈیو اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فلورز کی تعداد18لاکھ کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔

Related Posts