اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

flight delayed
اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

 لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسا منا کرنا پڑا ۔
پی آئی اے کی کوالالمپور جانے والی پرواز 896اور انے والی پرواز 897منسوخ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386،سعودی ائر کی ریاض جانے والی پرواز 739،چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،سعودی ائرکی ریاض سے آنے والی پرواز 736،ائر بلیو کی جدہ سیانے والی پرواز 471اورپی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔
علاوہ ازیں لاہور ریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کاشکار ہوئیں۔ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 2گھنٹے ،پاک بزنس 2 گھنٹے ، علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ ،شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ ، گرین لائن ایکسپریس1 گھنٹہ ،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کاشکارہوئی ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

Related Posts