ملتان سلطانز کے 3 بولرز نے اپنا گینگ بنا لیا، ٹم ڈیوڈ بھی شامل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملتان سلطانز کے 3 بولرز نے اپنا گینگ بنا لیا، ٹم ڈیوڈ بھی شامل
ملتان سلطانز کے 3 بولرز نے اپنا گینگ بنا لیا، ٹم ڈیوڈ بھی شامل

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کی ٹیم ملتان سلطانز کے 3 بولرز نے جشن منانے کا ایک ہی انداز اپناتے ہوئے اپنا گینگ بنا لیا ہے، ٹم ڈیوڈ کی انٹری کے بعد شاہنواز دہانی نے شائقینِ کرکٹ سے گروہ کا نام رکھنے کیلئے تجاویز طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ میں کسی کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا کر جشن منانے کا ہر بولر ایک الگ انداز اختیار کرتا ہے تاہم ملتان سلطانز کے 3 کھلاڑی عمران طاہر، شاہنواز دہانی اور ٹم ڈیوڈ نے جشن منانے کا نیا انداز منتخب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، کراچی کو کوئٹہ سے شکست، کوئٹہ بھی ایونٹ سے باہر

سلطانز کے یہ تینوں بولرز مخالف ٹیم کے کسی کھلاڑی کی وکٹ لینے کے بعد باؤنڈری کی طرف دوڑ لگا دیتے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف میچ میں ٹم ڈیوڈ نے دانش عزیز کی وکٹ لینے کے بعد بھاگ کر باؤنڈری کے قریب جا پہنچے۔

پی ایس ایل پاکستان اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو قریب لا رہا ہے۔ شاہنواز دہانی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ٹم ڈیوڈ کا گینگ میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے فینز سے گزارش کی کہ گینگ کا نام بھی تجویز کریں۔ 

https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1495486784024756228

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے شاہنواز دہانی کے ٹویٹ پر مختلف تبصرے کیے۔ بعض نے گروپ کا نام تجویز کرنے کی بجائے مذاق بھی اڑایا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ گروپ کا نام پکڑو گینگ یا پھر ٹو دی مون گینگ رکھ لیں۔ 

https://twitter.com/mirmuzamil5382/status/1495601583266353152

https://twitter.com/MubiQalander/status/1495487496695820292

اس موقعے پر کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ شاہنواز دہانی کو باؤنڈری کی طرف بھاگ کر جشن نہیں منانا چاہئے بلکہ وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے لیجنڈز کی طرح وکٹ تک محدود رہنا چاہئے تاہم بعض نے شاہنواز دہانی کی تعریف بھی کی۔ 

Related Posts