لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، جارح مزاج بلے باز غیر ملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل فائنل کی ٹرافی بھی گراؤنڈ میں پہنچادی گئی ہے، جبکہ فائنل میچ شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Welcome back @timdavid8 to training #Janoobis. #SultanAaGayya #HBLPSL2022 pic.twitter.com/1ilSODAOYV
— Multan Sultans (@MultanSultans) February 26, 2022
ملتان کی ٹیم مسلسل دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بننے کے لئے پر جوش ہے، تو دوسری جانب لاہور قلندرز کی جانب سے فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے تاہم ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی زبردست اننگز کی بدولت میچ میں کامیابی سمیٹ کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔
مزید پڑھیں: بہترین سیکورٹی انتظامات، پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کررہے ہیں، پیٹ کمنز