محرم سیکیورٹی اقدامات کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائیگی، آئی جی سندھ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم سیکیورٹی اقدامات کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائیگی، آئی جی سندھ
محرم سیکیورٹی اقدامات کی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی جائیگی، آئی جی سندھ

کراچی:آئی جی سندھ نے محرم الحرام کے موقع پر سکھر رینج اور اسکے اضلاع میں سیکیورٹی اقدامات پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایات دیں کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ جیسی ذمہ داریوں کو انتہائی چوکنا اور مستعد رہتے ہوے یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوم عاشور تک برآمد ہونیوالے جلوسوں کے روٹس،مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی کو علماء اکرام/زاکرین/منتطمین کو اعتماد میں لیکر ان کی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔

علاوہ اذیں ماضی میں پیش آنیوالے ناخوشگوار واقعات وتجربات کو پیش نظر رکھ کر جلوسوں کے روٹس پر ممکنہ فلیش پوائنٹس پر سیکیورٹی کو انتہائی ٹھوس اور غیر معمولی بھی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ تمام تر آلات اور اسلحہ سے لیس اینٹی رائٹس پلاٹونز کو تیار حالت میں رکھا جائے تاکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ دل آزار,مذہبی منافرت پر مشتمل وال چاکنگ کے انسداد اور پمفلٹس کی تقسیم کی روک تھام کو یقینی بنانیکے ساتھ ساتھ محرم الحرام کے دوران لاؤڈ اسپیکر ایکٹ اور فورتھ شیڈول لسٹ پر قانون کے مطابق عمل درآمد کو عین کنٹی جینسی پلان اور اسکی ترجیحات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سکھر اور ضلعی ایس ایس پیز سکھر رینج کوہدایات دیں کہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو باقاعدہ پابند کیا جائے کہ وہ علاقوں میں اپنی موجودگی کے تحت محرم سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کی نا صرف مانیٹرنگ کرینگے بلکہ اس حوالے سے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ بھی ذریعہ وائرلیس نوٹ کرائیں گے۔

علاوہ اذیں محرم کے دوران مجموعی سیکیورٹی اقدامات کی مانیٹرنگ کے ضمن میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سکھر،ڈی آئی جی سکھر،ضلعی ایس ایس پیز سکھر رینج کے علاوہ متعلقہ علماء/ذاکرین ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

سی پی او سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سندھ،اے آئی جی آپریشنز سندھ اور ایڈمن اجلاس میں شریک تھے۔ویڈیو لنک پر موجود علماء/ذاکرین سید میران شاہ،سید رکھیل شاہ،مولانا محمدصالح ایندھر، مولانا محبوب علی، سیدجعفر علی شاہ، سیدصغیر حسین،ظفر علی لاشاری،مولانا محمد اسحاق لاشاری اور میاں محمد اسلم پر مشتمل وفد نے محرم سیکیورٹی امور پر پولیس پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں: کراچی دھماکے کازخمی ایک اور بچہ چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

Related Posts