محمد وسیم نے میکسیکو کے باکسر کو ہرا کر ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
muhammad waseem won
محمد وسیم نے میکسیکو کے باکسر کو ہرا کر ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی

پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نے تین بار لائٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں عالمی چیمپئن رہنے والے میکیسو کے باکسر گینگان لوپیز کو شکست دے دی۔

محمد وسیم نے میکسیکو کے گینگان لوپز کو سنسنی خیز میچ کے بعد آؤٹ کلاس کر دیا۔ پاکستانی باکسر 8 راؤنڈز میں حریف باکسر پر حاوی رہے۔ انہوں نے سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان بھی اس میچ کے موقعے پر محمد وسیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دبئی میں موجود تھے،محمد وسیم نے ہر راؤنڈ میں شاندار مکہ بازی کا مظاہرہ کیا اور حریف باکسر کو سنبھلنے نہ دیا۔

8 راؤنڈز پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔فائٹ جیتنے پر قومی کرکٹر شعیب ملک اور وہاب ریاض‌ نے بھی باکسر محمد وسیم کو مبارک باد دی ہے۔

محمد وسیم اپنے پروفیشنل کیریئر کی کل 11 باؤٹس میں سے 10 میں فاتح رہے ہیں جس میں سے سات بار انہوں نے اپنے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔انہوں نے رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانامور کو صرف 62 سیکنڈز میں ناک آوٹ کیا تھا۔

Related Posts