ڈھاکا: بنگلہ دیش میں جاری سہ ملکی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں افغان کرکٹرز محمد نبی اور نجیب اللہ زردان نے 7 گیندوں پر مسلسل 7 چھکے لگائے جو ایک نیا ورلڈ ڑیکارڈ ہے۔
بنگلہ دیش، زمبابوے اور افغانستان کے مابین کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے 17 ویں اوور میں چھکوں کی برسات شروع کردی جو 18 ویں اوور تک جاری رہی جس سے کرکٹ کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: باکسر محمد وسیم کی شاندار جیت، پہلے ہی راؤنڈ میں فلپائنی مدِ مقابل ناک آؤٹ
افغانستان نے 16 اوورز کے دوران 4 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے تھے جب زمبابوے کے باؤلر چتارا کی 17 اوور کی ابتدائی 2 گیندوں پر 2 سنگل رن لیے گئے۔ اس کے بعد تیسری ہی گیند سے چھکے لگنا شروع ہوگئے۔ آل راؤندڑ محمد نبی نے پہلا چھکا مڈ وکٹ جبکہ دوسرا اور تیسرا چھکا اسٹریٹ لگایا۔ چھکے چتارا کی آخری گیند تک جاری رہے اور چتارا کے اوور میں کل 26 رنزبنائے گئے۔
زمبابوے کے باؤلر نیویلی مڈزیورا کی طرف سے کروائے گئے اگلے ہی اوور میں پہلی، دوسری اور تیسری گیند پر نجیب اللہ زردان مسلسل تین چھکے مار کر محمد نبی کے ہمراہ مشترکہ ورلڈ ریکارڈ مکمل کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر افغانستان نے کل 197 رنز بنائے تھے جس کے تعاقب میں زمبابوے صرف 169 رنز بنا سکا جبکہ اس کے 7 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے اور افغان کرکٹ ٹیم یہ میچ 28 رنز سے جیتنے میں کامیاب رہی۔نجیب اللہ نے 69 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔زمبابے کے باؤلرز چتارا اور ولیمز نے دو دو جبکہ اینسلے نے ایک وکٹ لی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 6 گیندوں پر مسلسل 6 چھکے تو لگائے گئے، تاہم 7 چھکوں کا ریکارڈ پہلی بار بنایا گیا ہے جس سے افغان ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خاطر خواہ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں اور اس کی پوزیشن سیریز میں مضبوط ہو گئی ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کہہ چکے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی، کہیں اور نہیں کیونکہ غیر جانبدارانہ مقام یا کسی اور ملک جا کر سیریز کھیلنے کے لیے مزید وقت ہمارے پاس نہیں ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کوئی منفی بات نہیں کی جس سے ہمیں یہ اشارہ ملتا ہو کہ وہ پاکستان آنا ہی نہیں چاہتے بلکہ یوں سمجھنا چاہئے کہ وہ سری لنکن حکومت سے کلیئرنس کی بات کر رہے ہیں جس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔
مزید پڑھیں: سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز پاکستان میں ہوگی، کہیں اور نہیں۔چیئرمین کرکٹ بورڈ