وزیر اعظم سے بابر اعوان کی اہم ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم سے بابر اعوان کی اہم ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو
وزیر اعظم سے بابر اعوان کی اہم ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر اہم گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ یا ڈیل ممکن نہیں۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ ملک کے آئینی و قانونی معاملات بھی زیر غور آئے۔وزیر اعظم نے  امریکا اور سعودی عرب کے دوروں کے حوالے سے بھی بابر اعوان سے مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے سابق صدر سے ہفتے میں 2 دن ملاقات کی درخواست مسترد کردی

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری پوری توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران مسئلے کے حل پر زور دیا جائے گا جبکہ ملک میں جاری احتساب کا عمل حسبِ سابق جاری رہے گا۔

عمران خان نے کہا کہ احتساب کا عمل ملکی تاریخ میں پہلی بار سیاسی مداخلت سے پاک اور بے لاگ ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کی جارحانہ پالیسی کی حکمت عملی ایک درست اقدام ثابت ہوا ہے۔ کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا ہے۔ ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہوگی۔ کشمیر کے مسئلے پر وزیر اعظم پاکستان کا مؤقف پوری دنیا کے سامنے واضح ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا کہ انسانیت پر یقین رکھنے والوں کو مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دینا چاہئے۔ہم امریکا سمیت عالمی برادری کے سامنے بھارتی وزیر اعظم کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔

معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے مظالم اب اقوام عالم کے علم میں ہیں۔ نریندر مودی حکومت کے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔

مزید پڑھیں: انسانیت پر یقین رکھنے والے مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کا ساتھ دیں۔ زلفی بخاری

Related Posts