محمد عامر کی شکایات پرانی ہیں، اگر پرفارم کرتے تو کوئی کچھ نہیں بولتا۔ شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر کہا کہ محمد عامر کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ عامر اگر پرفارمنس دیتے تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عامر کی اچھی پرفارمنس نہیں رہی۔عامر نے غلطی کی، سزا بھگتی اور محمد عامر کی مینجمنٹ سے شکایتیں پرانی ہیں۔سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان نے عامر کو کھلایا، تمام تر تنازعات کے بعد بھی کھلایا۔خیال رہے کہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رمیز راجہ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی خبر سْن کر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ محمد عامر ریٹائر ہوگئے، سْپر اسٹار کے یوں باہر چلے جانے کا افسوس ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں بہت سے نوجوانوں کے لیے سبق ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا احترام کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔

رمیز راجہ کے مطابق دولت کو عزت پر فوقیت نہ دیں، عزت ایک مضبوط کردار رکھنے سے حاصل کی جاتی ہے نا کہ دنیاوی چمک دمک سے۔خیال رہے کہ محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts