کورونا وائرس: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کی نمازِ جمعہ پر پابندی کی مخالفت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کی نمازِ جمعہ پر پابندی کی مخالفت
کورونا وائرس: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کی نمازِ جمعہ پر پابندی کی مخالفت

کراچی: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے  نمازِ جمعہ پر ممکنہ پابندی کی مخالفت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنی جگہ، لیکن وہم اور دہشت کو اِس میں داخل نہیں کیا جاسکتا۔

نامور عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے وائرس خدشات کے پیش نظر ممکنہ پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا کہ نمازِ باجماعت یا نمازِ جمعہ پر پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کایبنہ کے اجلاس میں ملک بھر میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے ذریعے آگہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر فی الوقت پابندی عائد نہ کی جائے۔ اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام پر عملی اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ائمہ حضرات نمازِ جمعہ کو 2 فرض تک محدود کریں جبکہ خطبۂ جمعہ مختصر کیا جائے۔ آگہی مہم کے حوالے سے اتفاق کیا گیا کہ علمائے کرام مساجد کے ذریعے عوام کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاط کا مشورہ دیں۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ

Related Posts