مفتی تقی عثمانی نے عالم اسلام سے سویڈن کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کر دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام حکمرانوں سے سویڈن سے سفراء واپس بلانے اور سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر وفاق مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدور مولانا انوار الحق، مولانا عبید اللہ خالد، مولانا سید سلیمان بنوری، مولانا سعید یوسف اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے سویڈن میں قرآن کریم کی دوبارہ بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان نے اپنی سافٹ ڈرنک بنالی، پہلی برآمدی کھیپ امریکا روانہ

اپنے مشترکہ اخباری بیان میں انہوں نے کہا عالم اسلام کے پرزور اور متفقہ احتجاج کے باوجود دوبارہ یہ گستاخانہ کاروائی کی گئی، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں اور سویڈن سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کریں، وفاق المدارس کے قائدین نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس گستاخی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

Related Posts