موفاسا کا باکس آفس پر قبضہ، دی لائن کنگ نے دھوم مچادی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

'Mufasa' roars to top of box office

ڈزنی کی اینیمیٹڈ فلم موفاسا، دی لائن کنگ نے اس ویک اینڈ پر شمالی امریکا کے باکس آفس پر سبقت حاصل کرتے ہوئے “سونک دی ہیج ہاگ” کو پیچھے چھوڑ دیا، فلم نے نئے سال کا آغاز اندازاً 23اعشاریہ8 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ کیا۔

فلم “موفاسا” کی مجموعی مقامی کمائی تین ہفتوں میں 168اعشاریہ6 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس نے اسے 2024 کی ٹاپ 15 ریلیزز میں شامل کر دیا ہے۔عالمی سطح پر فلم نے اضافی 307 ملین ڈالر کمائے، اور اس کی مجموعی کمائی جلد ہی 500 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب، “سونک” جو ایک نیلے رنگ کے تیز رفتار ہیج ہاگ کی کہانی پر مبنی ہے، نے ویک اینڈ پر 21اعشاریہ2 ملین ڈالر کمائے، جس سے اس کی مجموعی گھریلو کمائی 187اعشاریہ5 ملین ڈالر اور عالمی سطح پر 333اعشاریہ5 ملین ڈالر ہوگئی۔

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ صارفین کو خوشخبری سنا دی

تیسرے نمبر پر “نوسفیراٹو” رہی، جو 1922 کی خاموش کلاسک فلم کا ایک نیا ورژن ہے۔ اس نے 13اعشاریہ2 ملین ڈالر کمائے۔چوتھے نمبر پر ڈزنی کی بلاک بسٹر”موانا ” رہی، جس نے 12اعشاریہ4 ملین ڈالر کمائے۔ اس کی مجموعی گھریلو کمائی 425 ملین ڈالر اور عالمی سطح پر 535 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس سے یہ 2024 کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بننے کے قریب ہے۔

پانچویں نمبر پر یونیورسل کی “وِکڈ” رہی، جس نے 10اعشاریہ2 ملین ڈالر کمائے، حالانکہ یہ فلم آن ڈیمانڈ ویڈیو کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔

دیگر فلموں کی کارکردگی:
اے کمپلیٹ انون (8اعشاریہ1 ملین ڈالر)
بے بی گرل (4اعشاریہ5 ملین ڈالر)
گلیڈی ایٹر (2اعشاریہ7 ملین ڈالر)
ہوم اسٹیڈ (2اعشاریہ1 ملین ڈالر)
دی فائر انسائیڈ(1اعشاریہ2 ملین ڈالر)

Related Posts