چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کی گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی: وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر نہیں لگا سکتا کیونکہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔ اس لیے پاکستان پر الزام عائد کرنا غیر منصفانہ ہے
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا اپنی ناکامیوں کا الزام پاکستان پر نہیں لگا سکتا کیونکہ افغانستان میں امریکا کے کامیاب نہ ہونے کا ذمہ دار پاکستان نہیں ہے۔ اس لیے پاکستان پر الزام عائد کرنا غیر منصفانہ ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی گڈز ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں سے بھتہ وصولی کا سخت نوٹس لیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم کے آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پولیس، ایکسائز، کسٹمز، رینجرز اور ایف سی اہلکار کراچی طورخم اور کراچی چمن روٹ پر بھتہ وصول کرنے کی شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹرانسپورٹرز سے زبردستی کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف ذرائع آمدورفت مہنگے ہوجاتے ہیں بلکہ ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔

بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٖغیر قانونی کرایہ وصولی اور بھتہ خوری کمزور نگرانی یا حقائق چھپانے کا ثبوت ہے۔ ایکسائز اینڈ ڈیوٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کا یہ عمل سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بادی النظر میں غیر قانونی ذرائع سے حاصل کردہ پیسہ افسرانِ اعلیٰ تک پہنچتا ہے جس کی کسی بھی طرح اجازت نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آبادلاک ڈاؤن،مولانافضل الرحمان نے لائحہ عمل تیارکرلیا

وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیک پوسٹوں کے متعلق قواعد و ضوابط میں تبدیلی کی ہدایت کی ہے اور حکم دیا ہے کہ ملک بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ادارے ملٹی ایجنسی مشترکہ چیک پوسٹیں قائم کریں۔

وزیر اعظم آفس کی ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں چیک پوسٹوں کے حاضر عملے ، سپروائزرز اور انتظامی سربراہان کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ بھتہ وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل  کیس میں سابق وزیرریلوے اورن لیگی رہنما خواجہ سعدرفیق اوران کے بھائی خواجہ سلمان رفیق پرفردم جرم عائد کردی گئی۔عدالت نے کیس کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے گواہان کوطلب کرلیا۔

مزید پڑھیں: خواجہ سعد رفیق اورخواجہ سلمان رفیق پرفردجرم عائد کردی گئی

Related Posts