ایم کیو ایم حکومت کا تختہ الٹنے کی کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گی،عامر خان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
MQM-P will not be part of any conspiracy to overthrow Govt: Amir Khan

حیدرآباد :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتی اور مرکز میں حکومت کا تختہ الٹنے کے غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کرے گی۔

حیدرآباد میں سابق میئر فتاب شیخ کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ حکومت کراچی اور حیدرآباد کیلئے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پی ایس پی نے ماضی میں بھی بڑے دعوے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس پی نے 2018 کے الیکشن میں 210 نشستوں پر انتخاب لڑا تھا لیکن انہوں نے کتنی سیٹیں جیتیں یہ سب کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کو 70فیصد ریونیو دینے والے شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے، مصطفیٰ کمال

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے ایم کیو ایم پاکستان مفاہمت کی سیاست کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا بہت کم امکان ہے۔