کاروبارکی بحالی کو ممکن بنانے میں ایم کیو ایم ہر ممکن کردار ادا کریگی،عامرخان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MQM-P will not be part of any conspiracy to overthrow Govt: Amir Khan

کراچی : چیئرمین سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی سربراہی میں تاجر رہنماوں کے وفد کی ایم کیوایم پاکستان کے مرکز آمد ، ایم کیوایم کے سینئر ڈ پٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات میں مسائل سے آگاہ کیا۔

بدھ کے روز تاجروں کے نمائندہ وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے مر کز پر سینئر ڈ پٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات کی اور تاجروں کی جانب سے کاروبار کھولنے سے متعلق متعدد تجاویز اور ایس او پیز سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خا ن کے سامنے رکھیں۔

اس موقع پر ربطہ کمیٹی رکن ابو بکراور رکن قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری بھی موجود تھے جبکہ چیئر مین سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کے ہمراہ معروف تاجر معراج رسول خان، محسن عبداللہ، عنایت رسول، عبداللہ مشاری، واجد مرزاشامل تھے۔

تاجر رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئےسینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ایم کیوایم کے نمائندوں نے تاجر برادری کے تمام تحفظات کو وزیر اعظم پاکستان کے سامنے پیش کردیا اور تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کاروبارکی بحالی کو ممکن بنانے میں ایم کیو ایم پاکستان ہر ممکن کردار ادا کریگی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے عید کیلئے ایس اوپیز بنانے کا مطالبہ کردیا

عامر خان نے تاجر رہنماؤں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان تا جر وں کے مطالبات کی مکمل حما یت کر تی ہے کہ انہیں فی الفور ایک ضا بطہ طر یقے کا ر کے ساتھ کا روبا ر شروع کر نے کی اجا زت دی جا ئے۔

Related Posts