پیپلز پارٹی کی علیحدگی، مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اتحاد سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی علیحدگی کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی پر غور کیلئے پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں 8 سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر منعقد ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کی علیحدگی کے بعد ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں دونوں سیاسی جماعتوں کی اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کے بعد آئندہ کی حکمتِ عملی پر بھی گفتگو ہوگی۔ اے این پی نے گزشتہ ہفتے جبکہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن کی مذمت کرتے ہیں،ہم پی ٹی آئی ایم ایف کے آرڈیننس کے خلاف اپنی مہم خود چلائیں گے۔استعفے لانگ مارچ سے نتھی کرنے سے کافی نقصان ہوا ہے۔پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں، ہمیں ڈکٹیٹ نہ کیا جائے۔

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے ساتھ پلان پر پہلے دن سے تنقید کررہے ہیں۔روزِ اول سے پیپلز پارٹی معاشی پالیسی پر تنقید کرتی رہی ہے، پاکستان کو پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل سے نکلنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم چھوڑنے کی اہم وجوہات اور شکایتیں

Related Posts