لاہور: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت اپنا فیصلہ 20 مارچ کو سنائے گی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں موٹر وے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
آج ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت کے سامنے فرانزک ٹیم اور ڈولفن اہلکاروں سمیت 37 سے زائد گواہان پیش ہوئے۔ حساس کیس ہونے کی وجہ کیس کی سماعت ٹرائل جیل میں کی گئی۔
واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والی سماعت میں موٹر ویز زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی اور اور شفقت محمود پر عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
تفتیشی اداروں نے کیس کے چالان میں 35 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے تھے۔ 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیاگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع ایسٹ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 2زخمی حالت میں گرفتار