موٹر سائیکل لفٹر بینش عرف کٹو باکسر ماڑی پور سے گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Motorcycle lifter Banesh arrested from Maripur

کراچی :ماڑی سے کراچی کی پہلی خاتون موٹرسائیکل لفٹر گرفتار، موٹرسائیکل برآمد، دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

گرفتار ملزمہ کانام بینش عرف کٹو باکسر اورعمر 18 سال ہے،بینش عرف کٹو لڑکے کا روپ دھار کر موٹرسائیکل لفٹنگ کرتی تھی ،ملزمہ کے قبضے سے موٹرسائیکل برآمد، دو ساتھی فرارہوگئے۔

گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں،ملزمہ کا واسط عرف دادا اور چھوٹو پر مشتمل 3 رکنی گینگ ہے،ملزمان کراچی سے گاڑیاں چوری وچھین کر بلوچستان لے جاتے تھے،بینش لیاری کے علاقے میں باقاعدہ باکسنگ بھی سیکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:سعود آباد میں ٹریفک پولیس افسر گھر کے باہر قاتلانہ حملے میں زخمی

پولیس کا کہنا ہے ملزمان صرف 2020 کی موٹرسائیکلیں لفٹ کرتے ہیں،ساتھی ملزم چھوٹو کی عمر 14 سال ،واسط کی عمر 20 سے زائد ہے،ملزمہ بینش لڑکوں کے کپڑے اور کیپ پہن کر واردات کرتی تھی،گرفتار ملزمہ کو صدر وومن تھانے منتقل کردیا گیا۔

Related Posts