چہلم امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کیلئے اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Traffic plan for Imam Hussain (RA) Chehlum

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :چہلم امام حسین ؓکے مرکزی جلوس کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا گیا۔

ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ایک ایس پی ،ڈی ایس پی ،10 انسپکٹرز ،سمیت 260 افسران اور جوان ڈیوٹی دینگے ۔

جلوس مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے ایک بجے دن برآمد ہو کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ پرہی اختتام پذیر ہو گا۔

صبح 8 اٹھ بجےتا اختتام جلوس ،کلثوم پلا ذہ چوک فضل حق روڈ چائنہ چوک تک دونوں اطراف سے ٹریفک کے لئے بند رہے گا۔

صدر روڈ اقبال ہال سے میلوڈی چوک تک دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا ۔ میونسپل روڈ لال مسجد سے شہدا چوک جی پی او تک دونوں اطراف کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

پولی کلینک سے اقبال ہال تک لقمان حکیم روڈمکمل بند رہے گا ،سیونتھ ایونیو ،دامن کوہ چوک سے بجانب چاند تارا چوک بلیو ایریا آؤٹ لوپ سے سیونتھ ایونیو چوک سہروردی دونوں اطراف کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا ۔

شہری آمدورفت کے لیے کلثوم پلازہ سے چائنہ چوک تک جناح ایونیو استعمال کریں ،ناظم الدین روڈ سے خیابان ،فیصل ایو نیو استعمال کریں ، جبکہ سیونتھ ایونیو سہروردی سے جی سیون فور آؤٹ لوپ سروس روڈ اقبال ہال ، پوسٹ آفس روڈ سے فضل حق یوٹرن لے کر جناح ایونیو استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: ڈی جی رینجرزسندھ کی زیر صدارت چہلم امام حسینؓ کی مناسبت سے اہم اجلاس

آ بپارا سہروردی روڈ ، شہید ملت روڈ استعمال کریں ،شہید ملت روڈ اور جناح ایونیو استعمال کریں ، آئی ٹی پی ایف ایم ریڈیو بھی اپنی خصوصی نشریات کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک صورتحال کے متعلق باخبر رکھے گا۔

Related Posts