پارلیمنٹ کی توہین جرم قرار دی جائے، قومی اسمبلی میں تحریک پیش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کی قرار داد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دینے کیلئے بل کی تحریک پیش کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں توہینِ پارلیمنٹ بل کی تحریک رانا قاسم نون کی جانب سے پیش کی گئی۔ مجوّزہ بل میں پارلیمانی کمیٹی کو توہین پارلیمنٹ کے جرم پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے نواز شریف سے مشاورت کیلئے لندن قیام میں توسیع کردی

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تحریک کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو ضابطۂ فوجداری کے تحت جرم قرار دیا جائے گا۔ جرم کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔

توہین پارلیمنٹ کے جرم پر مبنی کیسز کی تحقیقات کیلئے 24 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز دی گئی ہے۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے مابین 12، 12 اراکین شامل ہوں گے۔

کمیٹی کی جانب سے شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کی جائے گی جس کے بعد ملزم کے خلاف توہینِ پارلیمنٹ کے جرم پر سزا کا تعین کیا جاسکے گا۔

Related Posts