کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، کراچی کے بیشتر شادی ہالز اور سپرمارکیٹس سیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا
محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز سے متعلق پابندیوں کا نیا حکم نامہ جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر قائد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے بیشتر شادی ہالز، دکانوں، سپرمارکیٹس کو سیل کر دیا۔ بڑے جرمانے بھی کئے گئے جبکہ متعدد کو صرف وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

کمشنر کراچی کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے 7 شادی ہالز کو وارننگ، ایک کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

سات ریسٹورنٹس کو 4 لاکھ 95 ہزار مجموعی جرمانے، 39 کو وارننگ جبکہ 8 سیل کر دیئے۔ تیرا سپر مارکیٹس، دکانیں، میڈیکل اسٹورسیل کئے جبکہ 4 پرمجموعی طور پر 7لاکھ جرمانہ کر دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 5 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی۔ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 13افراد کو جرمانہ، 15 کووارننگ دی گئی۔ وارننگ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 35 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیاگیا، کمشنر کراچی کے مطابق 11 افراد سے 500 روپے فی کس وصول کئے۔ نمکو شاپ سے 20ہزار اور سرجیکل کی دکان سے 10 ہزار وصول کئے گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا نے کراچی میں قیامت ڈھا دی، ایک دن میں 15مریض لقمہ اجل

Related Posts