دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل
دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے۔ورلڈ گولڈ کونسل

واشنگٹن : ورلڈ گولڈ کونسل  کے مطابق آج دُنیا میں سب سے زیادہ سونا امریکا، جرمنی اور اٹلی کے پاس ہے جبکہ سب سے زیادہ سونا رکھنے کی دوڑ میں  فرانس، روس اور چین بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق امریکا 8133 ٹن سونے کے ساتھ دُنیا میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، جرمنی کے پاس 3367 ٹن سونا ہے جبکہ 2451 ٹن سونا رکھنے والا اٹلی اس دوڑ میں تیسرے نمبر پر  ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے درجن بھر سرکاری اداروں کی نجکاری شروع کرنے کی اجازت دے دی

ورلڈ گولڈ کونسل - سونے کی رینکنگ
ورلڈ گولڈ کونسل  کی جاری کردہ سب سے زیادہ  سونے کی رینکنگ

فرانس کے پاس 2436 ٹن، روس کے پاس 2219 ٹن جبکہ چین کے پاس 1937 ٹن سونا ہے جبکہ اس دوڑ میں سوئٹزر لینڈ 1040 ٹن، جاپان 765 ٹن، بھارت 618 ٹن اور نیدر لینڈ 613 ٹن سونے کے مالک ہیں جبکہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب 323 ٹن سونے کا مالک ہے جس کا عالمی رینکنگ میں 18 واں نمبر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے پاک افغان طورخم بارڈر24گھنٹے کھلا رکھنےکے منصوبے کاافتتاح  کرتے ہوئے کہا کہ  طورخم بارڈرکھلارہنے سے عوام کی معاشی حالت بدل جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ  افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کرے گااور پشاور تجارتی حب بن جائے گا جس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر سے اب پورے ہفتے چوبیس گھنٹے آمدورفت ممکن ہو سکے گی، جبکہ نئے نظام کے کھولتے ہی تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کردیا

Related Posts