کراچی: مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مویشی منڈی میں 50ہزار سے زائد جانور پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق جنرل بلاک میں بیوپاری نے بھولی (گنی) کی ایک کروڑ ڈیمانڈ کردی،ایشیا کے سلطان کی دھوم،قیمت چالیس لگادی،بکرے بھی منڈی کی زینت بن گئے۔
ترجمان یاوررضا چاؤلہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں میلے کا سماں بن گیا ہے، خوبصورت جانور سب کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔
کیٹل منڈی کے جنرل بلاک کھڑے ایک بیوپاری نے گنی نسل کی چھوٹے قد والی خوبصورت گائے (گنی) جسے وہ پیارسے بھوری کہتا ہے کی قیمت ایک کروڑڈیمانڈ کردی ہے جبکہ سبی نسل کے خوبصورت اور بڑے بڑے سینگوں والے بیل بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے 40 لاکھ کا سلطان اپنی شان ہے۔
مختلف شہروں سے مختلف رنگ و نسل کے پچاس ہزار سے زائد قربانی کے جانور گاڑیوں میں لدے روزانہ کی بنیاد کیٹل منڈی نادرن بائی پاس کا رخ کر رہے ہیں۔
ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاؤلہ کے مطابق اس بار کیٹل منڈی نادرن بائی پاس میں میلے کے سماں ہوگا، خوبصورت جانور سب کی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں،شہری اپنی فیملیز کے ساتھ بھی قربانی کے جانور خریدنے آرہے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں نے مویشی منڈی کے اطراف اور اطراف کی شاہراہوں پر فول پروف سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ پولیس کے الرٹ دستے آنے جانے والے افراد کی کڑی نگرانی پر مامور ہیں اور لوگوں کو مختلف چیک پوسٹوں پر تلاشی لی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی جانے والے راستوں پر پولیس کے جوان 24 گھنٹے پیٹرولنگ کی وجہ سے شہری خود محفوظ سمجھتے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف تھانوں سے 2 سو سے زائد پولیس نفری طلب کرکے سیکورٹی کے تعینات کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
سپرہائی سے براستہ معمار موڑ، معمارکٹ اورگوپیٹرول پمپس سے انڈسٹریل کے راستوں پر کاروبارکرنے والے شہریوں کی قسمت جاگ اٹھی ہے کہتے ہیں پہلے جلدی چلے جاتے تھے جب سے مویشی منڈی لگی ہے رات 12 بجے تک کاروبار چلتا رہتا ہے،یاوررضا چاؤلہ کا کہنا تھا کہ جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے فیومیگیشن بھی کی جارہی ہے۔