کراچی میں مزید بارشوں کا امکان، پی ایم ڈی نے وارننگ جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مزید بارشوں کا امکان، پی ایم ڈی نے وارننگ جاری کردی
کراچی میں مزید بارشوں کا امکان، پی ایم ڈی نے وارننگ جاری کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے منگل کو کراچی اور اس کے گردونواح میں جزوی طور پر موسم ابر آلود موسم اور ہلکی بارش/بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر پاکستان کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔

ان حالات کی روشنی میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں پیر کی رات اور منگل کو بنیادی طور پر ٹھنڈے اور خشک دن رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کی شام/رات، کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔منگل کو کراچی اور قریبی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور موہنجودھارو میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔منگل اور بدھ کو کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثناء کراچی اور حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہا۔

Related Posts